تنگوانی کندھ کوٹ گھنٹہ گھر چوک کے قریب ڈی ایس پی آفس کے مقام پر ایک گھر سے نوجوان جل کر زخمی حالت میں برآمد

 
0
346

تنگوانی 11 جون 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ گھنٹہ گھر چوک کے قریب ڈی ایس پی آفس کے مقام پر ایک گھر سے نوجوان جل کر زخمی حالت میں برآمد، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹروں نے بتایا کہ آگ کے باعث نوجوان کا 60 فیصد جسم جل کر متاثر ہوا ہے. طبی امداد کے بعد نوجوان کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ نوجوان علی اکبر چھجن رحیم یار خان کا رہائشی ہے وہ اپنے سسر کے پاس ٹھہرا ہوا تھا معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے. پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے داماد کو آگ لگا کر مارنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اے سیکشن پولیس تھانہ کی حدود میں گھریلو تنازع پر اپنے ہی داماد اکبر علی چھجن کو گھر میں بلا کر سسرال والوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم ثناءاللہ اور ابوسفیان چھجن کو گرفتار کرلیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔