کراچی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فدا حسین جانوری کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری

 
0
10654

کراچی 11 جون 2020 (ٹی این ایس): کراچی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فدا حسین جانوری کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری پولیس کو کامیابی مل گئی جبکہ امروز ایس ایچ او سعید آباد سب انسپیکٹر دانش قریشی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے ایرانی دودھ اور کوکنگ آئل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے . جبکہ کاروائی میں پسنجر بس کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 90 کٹے وزنی 2250 کلو گرام ایرانی خشک دودھ اور 150 گیلن وزنی 3000 لیٹر ایرانی کوکنگ آئل برآمد کیا گیا ہے ۔ اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان جن میں امام حسین ولد ابراھیم, وقاص احمد ولد امام حسین اور اورنگزیب ولد امداد کو گرفتار کر کے برآمد شدہ سامان اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا. جبکہ ایک اور کاروئی میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سب انسپیکٹر ظفر علی شاہ نے کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے دو کارندے گرفتار. ملزمان جس میں دانش جان ولد شہزاد اور عدنان شہزاد ولد ایلبٹ کے قبضہ سے دو غیر قانونی پسٹل بمعہ راؤنڈ اور 4 چھینے گئے موبائل برآمد ہوئے. ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور دوران انٹروگیشن اورنگی اور اطراف میں اسنیچنگ کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا. ملزمان نے گزشتہ شب بھی اورنگی, نارتھ ناظم آباد اور ناظم کے علاقہ میں وارداتیں کیں اور ان وارداتوں میں چھینے گئے موبائل ملزمان سے برآمد کر لیے گئے ہیں. ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 142/2020 اور 143/2020 بجرم دفعہ 23(1)-A ورج کیے گئے. جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردیں ۔