راولپنڈی 08 جون 2020 (ٹی این ایس): کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوۓ راولپنڈی پولیس کے مزید چار افسران کورونا وائرس کا شکار۔
اے ایس پی نیوٹاون عمران خان،
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہرحسن،
ڈی ایس پی سٹی اثرعلی اور
ایس ایچ او گوجرخان عمران عباس
کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ان کےگھروں میں قرنطینہ کردیا گیا۔ تمام افسران تک علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام افسران جہاں تعینات تھے وہاں دیگر افسران و ملازمان کے بھی ٹیسٹ کرواۓ جا رہے ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے تھانوں اور دفاتر کی سطح پر سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ایس او پیز پر مکمل عمل بھی کروایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی پولیس جان کی پروا کئے بغیر کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہی ہے اور کرتی رہےگی۔ قومی فریضہ کی ادائیگی کے دوران راولپنڈی پولیس نے کورونا کے خلاف جنگ میں نہ پہلے کسی قربانی سے دریغ کیا ہے نہ اب کرے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس