ڈی سی لاک ڈائوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے والہ مہم 100ویں روز میں داخل

 
0
295

جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے جانب سے غریب مستحق افراد میں لاک ڈاؤن کے دوران متاثرین میں راشن پہنچانے کا سلسلہ بدستور جاری ۔
جے ڈی سی کی جانب سے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سمیت پنجاب بلوچستان اور کے پی کے ۔ کے بھی کئی اضلاع میں لاکھوں افراد کو راشن مہیا کیا گیا
کراچی 08 جون 2020 (ٹی این ایس): کراچی جے ڈی سی راشن فراہمی مہم ایک سو ایک ویں روز میں داخل ۔ جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے لاک ڈاون متاثرین کے لیے راشن تقسیم کا عمل سو دن مکمل کر کے 101 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ اس دوران کراچی،حیدرآباد، سکھر،دادو، کنڈیارو،تھر،کاچھو،جوھی،لاڑکانہ،میر پورخاص خاص سمیت پنجاب بلوچستان اور کے پی کے بھی کئی اضلاع میں لاکھوں افراد کا روشن تقسیم کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس کے مطابق راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ہم سکھر اور کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں تینوں وقت کا کھانا بھی فراہم کر رہے ہیں۔