تنگوانی 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ۔ سستے آٹے کے اسٹال پر عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور علی مٹھیانی ۔ ضلعی انتظامیہ کندھ کوٹ کے جانب سے عوام کی سہولت کے لیے شہر میں سستے آٹے کی اسٹال لگایا گیا ۔ جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کو کہا گیا ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کی جانب سے شہر میں فی کلو آٹے کی قیمت 47 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ۔ سستے آٹے کی اسٹال سٹی پر کندکوٹ جبکہ گھنٹہ گھر چوک پر لگایا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور علی نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین کوشش کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دیں ۔ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ نے دکانداروں اور بیوپاریوں کو احکامات دیئے کہ وہ روزمرہ کے استعمال میں آنے والے اشیاء کی قیمتیں مناسب لسٹ مناسب جگہ پر لگائیں ۔ اور اس لسٹ کے مطابق روزہ میں روزمرہ کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار کو احکامات دیئے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ریٹ لسٹوں کو چیک کریں اور مناسب قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو ریلیف دے کر منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔