سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے حکم پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اور ایس ایچ او صادق آباد بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں جی کے گھر پہنچ گئے

 
0
395

راولپنڈی 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے حکم پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اور ایس ایچ او صادق آباد بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں جی کے گھر پہنچ گئے، ایس پی راول نے گلناز بی بی کی خیریت دریافت کی اور اب تک کی پولیس تفتیش سے آگاہ کیا، ایس پی نے ماں جی کو ارسلان کے ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہونے کے بارے میں آگاہ کیا، سی پی او راولپنڈی کا ماں جی سے فون پر رابطہ، خیریت دریافت کی اور میرٹ پر تفتیش کی یقین دہانی کروائی انھوں نے کہا کہ میں اس مقدمہ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہا ہوں انصاف کو یقینی بنایا جاۓ گا، اس موقعہ پر ماں جی نے ایس پی راول اور پولیس تفتیش پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،