اصغر خان کی تاریخی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ سابق ایئرمارشل اصغر خان نے مضبوط فضائیہ کی بنیاد رکھی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سابق ایئرچیف کے انتقال پرا ظہار افسوس

 
0
514

راولپنڈی جنوری 5(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سابق ایئرچیف اصغر خان کی تاریخی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ سابق ایئرمارشل اصغر خان نے مضبوط فضائیہ کی بنیاد رکھی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ سابق ایئرچیف اصغر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کی تاریخی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابق ایئرمارشل اصغر خان نے مضبوط فضائیہ کی بنیاد رکھی۔ سابق ایئرچیف اصغر خان قابل تقلید سپاہی تھے الله تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔