پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان ائیر مارشل (ر)اصغر خان انتقال کر گئے

 
0
343

کراچی جنوری 5(ٹی این ایس): پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان ائیر مارشل (ر) اصغر خان انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان ائیر مارشل اصغر خان آج صبح 96 برس کی عمر میں انتقال کر  گئے۔ ان کی نماز جنازہ پاکستان ائیر فورس کی اسلام آباد بیس میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے کل ان کے آبائی گاؤں لے جایا جائے گا۔ اصغر خان 1957 میں پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان کمانڈر ان چیف بنے۔

پاک فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں 1968 تک پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا صدر بنا دیا گیا ۔ 1970 میں انہوں نے تحریک استقلال کے نام سے ایک پارٹی بنائی لیکن یہ پارٹی زیادہ ووٹ بنک حاصل نہ کر سکی جس کی بنا پر انہوں نے 2012 میں اپنی پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کر دیا۔ ان کے انتقال پر عمران خان سمیت سیاسی شخصیات سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔