زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

 
0
298

کراچی جنوری 5(ٹی این ایس): معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی کی مشہور شخصیت اور معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئی ہیں۔ زبیدہ آپا کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ زبیدہ آپا معروف مصنف انور مقصود کی ہمشیرہ تھیں۔ زبیدہ آپا کو کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جبکہ انہوں نے امور خانہ داری میں ماہر ہونے کے باعث شہرت پائی تھی۔ زبیدہ آپا کو پورا نام زبیدہ طارق تھا۔