وزارت مذہبی امور کی ملکیت اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے کرائے داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف رضا شیخ کی لوٹ‘ کرپشن کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی قائم کی جائے

 
0
839

اسلام آباد 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): وزارت مذہبی امور کی ملکیت اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے کرائے داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف رضا شیخ کی لوٹ‘ کرپشن کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی قائم کی جائے اور ایڈ منسٹریٹر نے گزشتہ چار سالوں کے دوران تعمیر ومرمت کے نام پر مختص بجٹ میں جو خرد برد کی ہے اس کا حساب لیا جائے-

خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے ایڈ منسٹریٹر آصف رضا شیخ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اپنا ایک نجی ہسپتال قائم کر رکھا ہے جبکہ موصوف بھاری فیس کے عوض میڈیکل کے طلباء وطالبات کی آن لائن کلاسز بھی لیتا ہے جو خلاف قانون ہے-

آصف رضا شیخ اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس میں دفتر لینے کے لئے آنے والوں سے پندرہ دن کا کرایہ ایڈوانس وصول کر کے اپنی جیب میں ڈال لیتا تھا جبکہ کرائے داروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ بے شک دفتر کا استعمال شروع کردیں میں کاغذی کارروائی پوری کر کے ایک ماہ بعد آپ کا قبضہ شو کروں گا آصف رضا اس طریقہ واردات کے ذریعے کرائے کی مد میں کروڑوں کا چونا لگا یا-

ایڈ منسٹریٹر آصف رضا شیخ نے کمپلیکس کے تیسرے فلور پر تقریبا800سکوائر فٹ پر خلاف قانون اپنی فیملی کو ر کھی ہوئی تھی جبکہ موصوف اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بھی لوٹ مار میں مصروف تھے ذرائع نے بتایا کہ آصف رضا شیخ نے کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی جانے والی رقم سے جی14میں ایک عالیشان محل کی تعمیر شروع کر رکھی ہے

اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کی مرمت کے لئے سالانہ15کروڑ کا بجٹ مخصوص ہے مگر آصف رضا شیخ گزشتہ چار سال بجٹ کا آدھا حصہ خود کھا جاتا ہے جس کی وجہ سے بلڈنگ کی حالت زار دن بدن بد تر ہوتی جارہی ہے صفائی ستھرائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے‘ لفٹیں درست کام نہیں کر رہیں

اندھیر نگری چوپٹ راج‘وفاقی دارلحکومت کے معروف میریٹ ہوٹل کے ساتھ واقع وزارت مذہبی امور کی ملکیت اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس میں عرصہ چار سال سے تعینات ایڈ منسٹریٹر آصف رضا شیخ نے اختیارات کے ناجائز استعمال‘ لوٹ مار‘ اقرباء پروی اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیئے- کمپلیکس کی تعمیر ومرمت کے نام پر ملنے والے بجٹ میں بڑے پیمانے پر گھپلے- عوامی شکایات پر اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے چیئرمین کا اچانک دورہ‘ آصف رضا شیخ کا فیصل آباد تبادلہ کردیا تفصیلات کے مطابق اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے ایڈ منسٹریٹر آصف رضا شیخ نے اختیارات کے ناجائز استعمال‘ لوٹ مار‘ اقرباء پروی اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق آصف رضا شیخ اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس میں دفتر لینے کے لئے آنے والوں سے پندرہ دن کا کرایہ ایڈوانس وصول کر کے اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے جبکہ کرائے داروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ بے شک دفتر کا استعمال شروع کردیں میں کاغذی کارروائی پوری کر کے ایک ماہ بعد آپ کا قبضہ شو کروں گا آصف رضا اس طریقہ واردات کے ذریعے کرائے کی مد میں کروڑوں کا چونا لگا یا ایڈ منسٹریٹر اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس خود کو ڈاکٹر بھی ظاہر کرتا ہے اور مختلف نجی ٹی وی چینلوں پر قواعد وضوابط کے خلاف تجزیے دیتا ہے-ذرائع کا کہنا ہے کہ اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس میں کم وبیش60ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آفس موجود ہیں مگر اس کے باوجود صفائی ستھرائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے‘ لفٹیں درست کام نہیں کر رہیں جبکہ تعمیر ومرمت کے نام بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کی مرمت کے لئے سالانہ15کروڑ کا بجٹ مخصوص ہے مگر آصف رضا شیخ گزشتہ چار سال بجٹ کا آدھا حصہ خود کھا جاتا ہے جس کی وجہ سے بلڈنگ کی حالت زار دن بدن بد تر ہوتی جارہی ہے ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ایڈ منسٹریٹر آصف رضا شیخ نے کمپلیکس کے تیسرے فلور پر تقریبا800سکوائر فٹ پر خلاف قانون اپنی فیملی کو ر کھی ہوئی تھی جبکہ موصوف اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بھی لوٹ مار میں مصروف تھے ذرائع نے بتایا کہ آصف رضا شیخ نے کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی جانے والی رقم سے جی14میں ایک عالیشان محل کی تعمیر شروع کر رکھی ہے عوامی شکایات پر گزشتہ دنوں اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے چیئرمین ڈاکٹر احمد نے اچانک بلڈنگ کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کرپٹ اور بد عنوان ایڈ منسٹریٹر آصف رضا شیخ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے اس کا فیصل آباد تبادلہ کردیا- اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے کرائے داروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور اعجاز جعفر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آصف رضا شیخ کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال‘لوٹ مار‘ اقرباء پروی اور کرپشن کی انکوائری کروا ئیں اور اس کو نوکری سے فارغ کریں ادھر اویکیو ٹرسٹ کمپلیکس کے ایک کرائے دار نے آصف رضا شیخ کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کو بھی درخواست ارسال کردی ہے جس پر جلد کارروائی شروع ہونے کا امکان ہے-