ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کے ہیک ہونے کی اطلاعات، کروڑوں روپے کا صفایا ہو گیا

 
0
335

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس):ملک بھر میں اے ٹی ایم ہیکرز کے سرگرم ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم ہیکرز اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں سرگرم ہو گئے ہیں۔

ہیکرز نے چھ سو سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کا صفایا کر کے صارفین کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمرشل بنکوں نے اسٹیٹ بنک کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی اس ضمن میں کئی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔