ایس ایچ او تنگوانی عبدالفتاح ڈاہانی نے ہمارے سات افراد کو بے گناہ گرفتار کیا ہے، مظاہرین

 
0
248

تنگوانی اپریل 09 (ٹی این ایس): تنگوانی ایس ایس پی آفس کے سامنے عورتوں کا احتجاج مظاہرین نے کہا کہ ایس ایچ او تنگوانی عبدالفتاح ڈاہانی نے ہمارے سات افراد کو بے گناہ گرفتار کیا ہے عورتوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بااثر وڈیرے فوج علی ڈاہانی کے کہنے پر ہمارے 7 افراد کو بے گناہ گرفتار کیا ہے انہونے کہا کہ ہم ایس ایس پی کندھ کوٹ کی آفیس کے باہر بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں بااثر افراد ایس ایس پی سے ملنے بھی نہیں دے رہے عورتوں نے احتجاج میں کہا کہ ہم پاک کتاب اٹھا کر احتجاج کر رہے ہیں کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری صورت میں ہم اپنے بچوں کو آگ لگا دیں گے انہونی کہا کہ ہمارے 7 افراد کو تنگوانی پولیس نے کہیں باہر چھپا کر رکھا ہے اور ہمیں ملنی بھی نہیں دے رہے انہونی آئی جی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بااثر وڈیرے فوج علی ڈاہانی کے خلاف کاروائی کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔