تنگوانی ؛ کندھ کوٹ۔ غوثپور کورونا جیسے خطرناک وبا کے خاتمے اور ان سے بچاوکیلئے علمائے کرام نے اجتماعی اذانیں دیں

 
0
350

تنگوانی مارچ 24 (ٹی این ایس): علمائے کرام نے کہا کہ اگر کوئے لاعلاج وبا آ جائے تو اذان دی جاتی ہیں . کندھ کوٹ تنگوانی غوثپور میں اجتماعی آذان دیئے کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچا دیا اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے چوراہوں پر اجتماعی اذان دے دئے گئے ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مذہبی رسومات ادا کیے گئے علمائے کرام اور عام مسلمانوں نے اجتماعی آذان دے کر اللہ کے حاضر کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں جان لیوا خطرناک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بارگاہی الہی سے توبہ کی گئی ۔ علماء کرام نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اللہ سے دعا مانگی کہ وہ اس مصیبت کو ختم کرے