ڈپٹی کمشنر کشمور منورعلی مٹیانی کا کندھ کوٹ شھر اور صحت مرکز آر ایچ سی غوث پور اسپتال کا اچانک دورہ

 
0
257

تنگوانی 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منورعلی مٹیانی کندھ کوٹ شھر اور صحت مرکز آرایچ سی غوث پور اسپتال کا اچانک دورہ ار ایچ سی انچارج سے ڈاکٹروں کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منورعلی مٹیانی کا کندھ کوٹ شہر، میں موجود صحت مرکز آر ایچ سی غوث پور اسپتال کا اچانک دورہ مقامی افراد سے میڈیسن کی فراہمی کے بارے میں جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر آر ایچ سی غوث پور میں ڈاکٹروں کے موجود نہ ہونے پر غصے کا اظہار کیا اور تین ڈاکٹرز کو غیر حاضر قرار دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو غیر حاضر ڈاکٹر اسد اللہ ،ڈاکٹر الہی بخش اور ڈاکٹر محمد یوسف کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی عوام کو صحت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور ڈاکٹر حضرات اپنی حاضری کو یقینی بنائیں