ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منورعلی مٹیانی کی جانب سے تنگوانی تحصیل کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی اسکیموں کے کام کا جائزہ لیا گیا

 
0
442

تنگوانی 24 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منورعلی مٹیانی کی جانب سے تنگوانی تحصیل کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی اسکیموں کے کام کا جائزہ لیا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور پر اور شہر کے مختلف دکانوں پر اچانک دورہ کرکے عام اشیاء کی قیمتیں معلوم کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور علی مٹھیانی کی جانب سے تنگوانی شھر کا اچانک دورہ کیا جبکہ مقامی لوگوں سے عام اشیاء کی قیمتیں اور ان کی فراہمی کی حوالے سے معلومات حاصل کئی ۔ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ نے تنگوانی شہر کے مختلف مارکیٹس اور دوکانوں کا بھی دورہ کیا اور شہر میں دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا اس موقع پر دکانداروں کو احکامات دیئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کی لسٹ مناسب جگہ پر لگائیں اور ان کے مطابق عام اشیا کے سامان فروخت کریں دوسری جانب سے منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور علی مٹیانی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کو احکامات دیئے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر عام اشیا کی قیمتوں کو چیک کریں اور ریٹ لسٹ دیکھیں انہوں نے کہا کہ منافع خور دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں جائے ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منورعلی مٹھیانی نے کہا کہ کندھ کوٹ تنگوانی سمیت مختلف شہروں میں سستے آٹے کی سٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹیانی کے جانب سے کندھ کوٹ اور تنگوانی شہر میں چلنے والے احساس کفالت سنٹرز کا بھی دورہ کیا گیا ۔