مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کو انکی جدو جہد اور نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک

 
0
328

اسلام آباد 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا عالمی یوم خواتین پر پیغام۔ مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کو انکی جدو جہد اور نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہماری خواتین ہرشعبے میں نہ صرف اپنا کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ فوقیت حاصل کرکے پاکستان کا نام بھی روشن کر رہی ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں، کسی بھی شعبے میں خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، افسوس ہے کہ پاکستان میں خواتین پر تشدد کی واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، ریاست کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا، آج دنیا کے خواتین میں سب سے زیادہ مظلوم و بےکس کشمیری خواتین ہیں، آج کے دن ہمیں کشمیری خواتین پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔