صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہسپتالوں میں ذاتی حفاظتی سامان اور دیگر ضروری طبی آلات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

 
0
449

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (ٹی این ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو ہسپتالوں میں ذاتی حفاظتی سامان اور دیگر ضروری طبی آلات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا بہتر علاج کیا جا سکے۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کو چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے دی گئی ایک بریفنگ کے دوران دی۔ چیئرمین نے صحت اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کو مدد فراہم کرنے کیلئے ذاتی حفاظتی سامان اور طبی آلات کی فراہمی سے متعلق این ڈی ایم اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہسپتالوں کو کافی ذاتی حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے نے پہلی بار ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی آلات کا جامع ڈیٹا بیس قائم کیا ہے جو کہ مستقبل میں روابط کے مقصد میں بہت مددگار ثابت ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید بتایا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کورونا مریضوں کیلئے اسلام آباد میں 282 بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے موجودہ کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو اس وباءکے خلاف مزید مو¿ثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔