اسلام آباد(ٹی این ایس) وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس

 
0
36

اجلاس میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے ، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ٹریفک قوانین خصوصاً ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل انچارج اور محررران نے شرکت کی،اجلاس میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیااور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ، روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین خصوصاً ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات میسر آ سکیں۔