ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیا اور بیرئیر، سائٹ آفسز کو مسمار کردیا

 
0
358

راولپنڈی 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں روڈن انکلیو ، اڈیالہ روڈ اور سٹی ٹاؤن ، گورکھپور راولپنڈی کے خلاف آپریشن کیا
اور بیرئیر، سائٹ آفسز کو مسمار کردیا ہے اور غیر قانونی مینارہ ریزیڈنس جی ٹی روڈ راولپنڈی پر بکنگ آفس سر بمہر کر دیا ہے،
آر ڈی اے نے دفعہ پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، سپرنٹنڈنٹ سکیم ، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر سمیت ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے کے عملہ نے متعلقہ تھا نہ پولیس کے تعاون سےمذکورہ غیر قانونی رہائش سکیم کے خلاف کارروائی کی، اس پراپرٹی کے مالک دفعہ پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلا رہا تھا، آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے عام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے مفاد میں کسی غیر قانونی وغیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دی ہے، عام لوگوں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے سے خریداری ، معاہدے اور بکنگ سے قبل ہر پلاٹ اور عمارت کی منظوری کی حیثیت کی جانچ پڑتال کریں، آر ڈی اے ویب سائٹ rda.gop.pk پر بھی اس کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے، بصورت دیگر ، وہ خود نقصانات کے ذمہ دار ہوں گے، انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور پی ٹی سی ایل سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو خدمات میں توسیع نہ کریں کیونکہ ان کی حیثیت غیر منظور شدہ و غیر قانونی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی وغیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں ، ان کی ترقی و بکنگ اور سائٹ دفاتر کی تعمیر اور تجاوزات کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں، انہوں نے مزید کہا کہ آر ڈی اے عوام النا س کو تجویز کرتا ہے کہ وہ ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے پہلے آر ڈی اے سے مشورہ کریں کیونکہ سوک ایجنسی ان کے نقصانات کا ذمہ دار نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔