مری پولیس کا مسیاڑی رتہ جبر کے مقام پر ڈاگ فائٹ کی محفل پر چھاپہ

 
0
391

مری مارچ 24 (ٹی این ایس): مری پولیس کا مسیاڑی رتہ جبر کے مقام پر ڈاگ فائٹ کی محفل پر چھاپہ، پولیس ذرائع کے مطابق ڈاگ فائیٹ پر جواء کھیلنے والے دو ملزمان عابد حسین اور عبد القدیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ جواء میں لگی رقم 4700 روپے، 3موبائیل فونز ,01 کتا قبضہ میں لے لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ قمار بازی ایکٹ اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی و دیگر اہم دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جانوروں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گئی، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔ کورونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ جرائم کی بیخ کنی پولیس کا اولین فرض ہے۔