وفاقی ضلعی انتظامیہ کے بہترین اقدامات کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آ گئی گزشتہ روز 25 سو سے زائد ٹیسٹ کیئے گئے جس میں سے مثبت ٹیسٹوں کی تعداد صرف 9 تھی

 
0
1009

وفاقی دارالحکومت میں 4 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جہاں شہری ضابطہ اخلاق کے تحت قربانی کے جانور خرید سکتے ہیں

شہری علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کا قیام روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

مصنوعی مہنگائی کےذمہ داران کے خلاف روازنہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہیں

کرونا وائرس کے دوران اسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

مارکیٹ کمیٹی نے کوڈ 19 وباء کے دوران اشیاء خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بہترین کردار ادا کیا

ضلعی انتظامیہ پناہ گاہوں میں غریب اور نادار افراد کو سہولیات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے

اسلام آباد 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کرونا وائرس پھیلاؤ روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں سمارٹ لاک ڈاون کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اور گزشتہ روز شہر اقتدار میں کوڈ 19 سے متاثرہ صرف 9 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آئی ہے کوڈ 19 سرویلینس کیلئے وفاقی دارالحکومت میں 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں جس میں سے کوڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 701 تھی جبکہ 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد ٹیسٹ کی رپورٹ منفی پائی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 5 سو 27 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جس میں سے صرف 9 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے عید الحضی کے دوران کوڈ 19 پھیلاو روکنے کیلئے خصوصی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے اس سلسلے میں پہلی بار وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں مویشیوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اسلام آباد کے 4 مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں ضابطہ اخلاق کے تحت قربانی کے جانور خریدے جا سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے اسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں شہر میں جانوروں کی خریدوفروخت روکنے کیلئے دفع 144 نافذ کر دی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوڈ 19 کے دوران مصنوعی مہنگائی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 5 جون سے گزشتہ روز تک شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف دوکانوں پر 15 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوڈ 19 کے دوران پہلے پہل لاک ڈاون اور بعد ازاں سمارٹ لاک ڈاون کے دوران شہر بھر کی مارکیٹس اور سستے بازار کی بندش کی وجہ سے سبزی اور فروٹ منڈی انتظامیہ نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا کرونا وائرس کے مخصوص حالات میں مارکیٹ کمیٹی نے اشیاء خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی میں اہم کردار ادا کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی بہترین ورکنگ کوآرڈینیشن کی وجہ سے کلین اینڈ گرین مہم،ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں آن لائن سہولیات اور شاہراوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں اور چوراہوں کی کشادگی کا عمل بھی جاری ہے جبکہ نیو بلیو ایریا کے پلاٹس کی نیلامی سے ریونیو میں اضافے کے ساتھ ساتھ غریب افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار کے مطابق جنگلات کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور محکمہ جنگلات کے رقبے کی نشاندہی کیلئے ڈی مارکیشن کا عمل جاری ہے دوسری جانب شہریوں کو آن لائن سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن اور تبدیلی ملکیت کے ساتھ آن لائن ٹوکن ٹیکس وصولی کا عمل بھی جاری ہےوفاقی ضلعی انتظامیہ نے ون ونڈو آپریشن سینٹرز کے زریعہ شہر کے مختلف مقامات پر سہولت سینٹر بھی قائم کیئے ہیں جہاں ڈومیسائل،پیدائش اور اموات کے سرٹیفیکیٹس اور دیگر سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہیں*

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری کی خصوصی ہدایات کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شکایات کے فوری ازالے خصوصی انتظامات بھی کیئے گئے ہیں حکومتی اصلاحات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں انتظامی اداروں کی کارکردگی مثالی قرار دی جا رہی ہے۔