تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کا معاملہ، ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی کے نوٹس پر فوری طور پر مقدمہ درج

 
0
216

راولپنڈی 22 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کا معاملہ،ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی کے نوٹس پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشددکی ویڈیوسامنے آنے پرسٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کے فوری اندراج کاحکم دیاجس پرتھانہ صادق آباد پولیس نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزما ن کی گرفتاری کے لیے تحرک کیاتو ملزم ارسلان اور اسکی بیوی نے معزز عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے جس کی روبکار پولیس کو موصول ہو چکی ہے، معزز عدالت نے پولیس کو 06 اگست تک ملزمان گرفتار نہ کرنے اور ملزمان کومقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے، جس پر ملزم ارسلان شامل تفتیش ہوگیا،جس نے اپنے نا قابل برداشت فعل پر شرمندگی کا اظہار کیااوراپنی والدہ،پورے پاکستان اورپوری دنیاکی ماؤں سے اپنے فعل کی معافی مانگی،ایس پی راول کاکہناتھاکہ راولپنڈی پولیس میرٹ اور انصاف کو ہر صورت یقینی بنائے گی،آئندہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے حقائق کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیاجائے گا۔