تنگوانی: رسالدار اور 27 میل نامی دیہات، عطائی ڈاکٹروں کی جنت بن گئے، دیہاتیوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

 
0
1378

تنگوانی، اپریل 15 (ٹی این ایس): تنگوانی کے قریب رسالدار اور 27 میل نامی دیہات، عطائی ڈاکٹروں کا آزادعلاقہ بن چکا کہاں یہ عطائی دیہاتیوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔انکی طرف سے دی جانے والی خودساختہ ادویات سےبیماریوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
اس حوالے 27 میل اور رسالدار کے دیہاتیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان سے ماہوار لے کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں عطائی ڈاکٹر اپنی جعلی کلنکس کھولے دیہاتیوں سے روزانہ ہزاروں روپے لوٹتے ہیں۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف سخت کاروائی کریں۔