چین سے آنے والے ہائبرڈ بیج گذشتہ دو ماہ سے آنا بند، سندھ کے زمیندار، ہاری پریشان

 
0
1177

چاول کی پنیری لگانے کا وقت قریب ہے، صوبائی حکومت فوری اقدامات کرے: رہنماء ہاری کمیٹی
تنگوانی، اپریل 15 (ٹی این ایس): چین سے آنے والا ہائبرڈ بیج گذشتہ دو ماہ سے آنا بند ہوگیا جس سے سندھ کے اندر زمیندار اور ہاری سخت پریشان ہوگئے ہیں۔ چاولوں کی فصل قریب آگئی ہے مگر ہائبرڈ بیج مارکیٹ میں نہ پہنچ سکا ہے اس حوالے سے بیج کا کاروبار کرنے والی مختلف کمپنیوں کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے پلانٹ پروٹیکشن اینڈ پلانٹ کورنٹائن جی ڈی جی جی نے ایسی پالیسی بنائی ہے کہ سالوں سے آنے والے بیج کے کنٹرینر کو روک دیا گیاہے اور ان کی کلیئرنس دینے میں ٹال مٹول کی جارہی ہے۔
ادھر سندھ میں چاولوں کی پنیری لگانے کا سیزن قریب آگیا ہے جس کے پیش نظر زمیندار اور کاشتکار ہائبرڈ بیج کی خریداری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان ہیں جوکہ روزانہ بیوپاریوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر بیج نایاب ہے۔ اس حوالے سے ہاری کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر حفیظ چانڈیو،عباس باجکانی،پیر بخش بنگوار اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ بیج کے لئے صوبائی حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔