پتوکی ،پولیس کی محنت رنگ لے آئی، چھٹی کلاس کے طالبعلم کو اغواء و زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ صفت ملزم گرفتار

 
0
843

پتوکی مئی 11 (ٹی این ایس): صدر پتوکی پولیس کی محنت رنگ لے آئی تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ ڈھولن چک 27میں چھٹی کلاس کے طالب علم اشراق کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والہ درندہ صفت ملزم فرحان گرفتار اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم کو بھٹی چوک بائی پاس پتوکی میں سرعام پھانسی دی جائے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے علاقے ڈھولن چک 27 کی رہائشی سلماں بی بی زوجہ منور حسین کے بیٹے اشراق احمد بعمر 12 سال جسے 2018 میں نامعلوم ملزمان نے شام کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کر کے قریبی فصلوں میں پھینک کر فرار ہوگے تھے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی ثابت ہوگئی ،مقدمہ اندراج کے لیے سلماں بی بی نے تھانہ صدر پتوکی میں درخواست گزاری جس پر تھانہ صدر پتوکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی یاد رہے ان دنوں ہی زینب کا واقعہ ہوا تھا اس لیے پولیس کیلئے اشراق کا کیس بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھاواقعہ کو ٹریس آؤ ٹ کرنے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں قصور پولیس کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک اور قابل پولیس افسران نے بھی اس کیس کو ٹریس کرنے کیلئے بھرپور محنت کی اور پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ والے ادارے کے افسران و دیگر ایجنسیز نے بھی پولیس کیساتھ ملکر کام کیا تمام کا مقصد سفاک ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنا تھاان کوششوں میں جیو فینسنگ،ڈکوئے آپریشنز،گھر گھر کی چیکنگ،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان،جیل سے رہا شدہ ملزمان،مزدور اڈاجات کی نگرانی اور ڈی این اے ٹیسٹ جیسے تمام اقدامات کیے گئے دوران تفتیش 500سے زائد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں سے 110افراد کا DNAٹیسٹ کروایا گیا اور8کس افراد کا پولی گراف ٹیسٹ کروایا گیا ڈھولن چک 27 کے رہائشی فرحان احمد ولد محمد خالد قوم آرائیں کا DNAمیچ کر گیا ہے دوران انٹیروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے جس کی تصدیق بذریعہ ڈی این اے اور دیگر شواہد سے ہوچکی ہے،جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔