آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردئیے

 
0
403

اسلام آباد مئی 11 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈی آئی جی آپریشنزوقارالدین سید کو تمام ڈیوٹیز خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سحر و افطار اور نمازوں کے اوقات میں مساجد کی سکیورٹی کو خصوصی طور پر الرٹ رکھا جائے. ڈیوٹیز پر تعینات افسران و جوانوں کو بریف کیا جائے. داخلی وخارجی راستوں پر بھی چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے. پٹرولنگ پر تعینات افسران و جوان موونگ پوزیشنز میں رہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہ کر ڈیوٹی کی نگرانی کریں. شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے. کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی.