صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز ہمایوں اور ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے آج چکوال کے تمام رمضان بازاروں کا معائنہ کیا

 
0
452

چکوال مئی 11 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر سیاحت و ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز ہمایوں اور ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے آج چکوال کے تمام رمضان بازاروں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،متعلقہ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے ہر رمضان بازار میں مختلف سٹالز کا فرداً فردا ً معائنہ کیا اور گوشت کی کوالٹی،چینی اور آٹے کے ریٹ اور معیار چیک کیا۔انہوں نے صفائی کے انتظامات،رمضان بازاروں میں آنے والے بزرگوں اور خواتین کے بیٹھنے کے انتظامات،شکایت سیل،ڈیوٹی روسٹر،ایگری کلچر کی طرف سے لگائے گئے سٹالز،مشروبات،مٹن،بیف اور چکن،انڈوں کے سٹالز اور سیکیورٹی کے انتظامات چیک کئے۔صوبائی وزیر نے رمضان بازاروں میں تمام انتظامات کو تسلی بخش پاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ہر رمضان بازار کی وزیٹر بک میں معائنے کے بعد اچھے ریمارکس بھی دیئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی تمام اشیاء کی مقدار اور معیار پر حکومت کی طرف سے زیرو ٹالرنس ہے۔ڈپٹی کمشنرنے اسسٹنٹ کمشنرز کو تاکید کی کہ ان رمضان بازاروں میں تازہ سبزیاں اور فروٹ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور معیاری اور صحت بخش گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر یاسر سرفراز نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چکوال میں گندم خریداری سنٹر کا معائنہ بھی کیا۔وہاں پر کاشتکاروں کے بیٹھنے کے انتظامات،صفائی کے معاملات،بزرگوں کے بیٹھنے انتظامات،ڈیوٹی روسٹر،باردانے کی لسٹیں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔