حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر ہر جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
655

چکوال مئی 03 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر ہر جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہیں اورتمام صوبائی اور وفاقی محکموں نے اپنے اداروں میں شکایات ڈیسک قائم کردئے ہیں۔اس سلسلے میں آج ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اور ایس ایس پی انسویسٹی گیشن سید بہار حسین شاہ نے کی۔اس موقع پر تمام محکموں کے ضلعی افسران اور درخواست گزاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اور ایس ایس پی انسویسٹی گیشن سید بہار حسین شاہ نے فرداََ فرداََتمام افراد کے مسائل تسلی سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکام جاری کئے۔کھلی کچہری میں مجموعی طور پرہیلتھ،ایجوکیشن،پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی شکایات کے علاوہ،قبضہ مافیا،سٹرکوں کی مرمت کا مطالبہ،وراثت کے انتقال، محکمہ پولیس اور صحافیوں نے صحافتی دشت گردی سے متعلق شکایات پیش کی گئیں۔جن پرڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل بلاامتیاز حل کئے جائیں گے اور کسی صحافی بھائی کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سائلین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایس ایس ایس پی انسویسٹی گیشن سید بہار حسین شاہ نے سائلین کو بتایا کہ ان کی رہنمائی کے لئے فرنٹ ڈیسک اور سروس سنٹر قائم کر دیے گئے ہیں جن پر تمام درخواستوں کا ریکارڈ کمپوٹرائز ہوگا۔

DC Chakwal Capt. (R) Abdul Sattar Isani

DC Chakwal Capt. (R) Abdul Sattar Isani

Posted by TNS Media on 2019 m. gegužės 3 d., penktadienis