چکوال مئی 03 (ٹی این ایس): کمشنر راولپنڈی جودت ایاز نے آج ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال میں نئے بننے والے بوائز بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی،ممبران چمبر آف کامرس،راجہ مجاہد افسر،ہارون غنی چیمہ،راجہ راشد اقبال،دیگر ضلعی افسران اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے قلیل مدت میں بوائز بلاک بننے میں چمبر آف کامرس اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی طرف سے ضلع کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ممبران چمبر آف کامرس کا بوائز بلاک کی تعمیر میں 40لاکھ کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چمبر آف کامرس کے چیئرمین قاضی اکبر نے بتایا کہ اس بلاک سے200 طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔اس موقع پرقاضی اکبر نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کو لیب کیلئے 5لاکھ اور راجہ مجاہد افسر نے 2لاکھ دینے کا اعلان کیا۔