DSP ٹریفک ملک مجید کی زیرنگرانی تلہ گنگ روڈ پر تیز رفتار کراچی کوچز کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز متعدد بسوں کے چالان ۔

 
0
274

چکوال 07 جون 2021 (تی این ایس): ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی (DSP ڈی ٹی او ملک مجید اختر) عوامی حلقوں میں ٹریفک پولیس کی كاركاردگی کو سراہا جانے لگا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفسیر DSP ملک مجید اختر نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے پیش نظر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کو تیز رفتار کوچز کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے جس میں ٹریفک پولیس نے کراچی، سندھ، جنوبی پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے جانے والی بسوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کردیا ھے جس میں متعدد تیز رفتار بسوں کو بھاری چالان کئے جا رھے ہیں کیونکہ انکی وجہ سے تلہ گنگ روڈ پر متعدد حادثات ہو رہے تھے۔ یاد رھے ملک مجید کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس نے چکوال کے تمام سیکٹرز میں غیر رجسٹرڈ سینکڑوں رکشوں کو بند کیا جبکہ اوور لوڈنگ بغیر نمبر پلیٹ بغیر لائٹ ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بھی مہم جاری ھے جس میں متعدد چالان کرتے ہوئے وارننگ جاری کی جا رھی ھے ٹریفک پولیس کی بھرپور کاروائیوں کے پیش نظر عوام میں جہاں ٹریفک پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رھا ھے وہاں ٹرانسپورٹر ایک دوسرے کو کہتے نظر آتے ہیں معافی نہیں ملے گی ملک مجید آ گیا ھے