اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج کی طرح ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک، پرزور مذمت کرتے ہیں اپوزیشن کو غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرنا چاہیے تھی

 
0
164

لاہور 07 جون 2021 (تی این ایس): اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج کی طرح ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک، پرزور مذمت کرتے ہیں اپوزیشن کو غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرنا چاہیے تھی،لیکن یہ بے رحم ٹولہ انکا دکھ بانٹنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کرتا رہا
ڈہرکی ٹرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے،حکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہے:عثمان بزدار
لاہور7 جون:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج کی طرح ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے -سانحہ ڈہرکی پر سیاست کرنے والے عناصر کی پرزور مذمت کرتے ہیں – اپوزیشن عناصر کو جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کرنا چاہیے تھی لیکن یہ بے رحم ٹولہ غمزدہ خاندانوں کا دکھ بانٹنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کرتا رہا-اپوزیشن عناصر کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس کے ڈیرے ہیں -قوم جان چکی ہے کہ یہ سنگدل اور بے حس لوگوں کا ٹولہ ہے، جنہیں انسانی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں اوران لوگوں میں دکھی انسانیت کا رتی بھر بھی درد نہیں – ٹرین حادثے پر سیاست کرنا اپوزیشن عناصر کے گھٹیا ذہن کی عکاس ہے -انہوں نے کہاکہ ڈہرکی ٹرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں -حکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے –