سی ڈی اے اور ایم سی آئی ملازمین، انکی فیملیز کی کورونا ویکسی نیشن کیلیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، عامرعلی احمد

 
0
246

اس امر کو یقینی بنائیں کہ یہاں آنیوالے افراد کوئی پریشانی نہ ہو، چئیرمین سی ڈی اے کی فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹر میں ویکسی نیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر عملے کو یدایت
اسلام آباد 07 جون 2021 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)
کے چیئرمین عامر علی احمد نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ملازمین اور انکی فیملیز کی کورونا ویکسی نیشن کیلیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کےملازمین اور انکی فیملیز کی ویکسی نیشن
کے لیے فائر برگیڈ کوارٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی
اے نے ویکسی نیشن سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ویکسی نیشن سنٹر کےعملے کو ہدایت کی کہ اس سنٹر میں آنیوالے تمام افراد بالخصوص بزرگ شہریوں،خواتین کو ویکسی نیشن کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کسر روانہ رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ یہاں آنیوالے افراد کوئی پریشانی نہ ہو۔یادرہےکہ یہ سنٹر صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریگا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال لودھی، ڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن (ر) علی اصغر اور ڈائریکٹر کاشف شاہ بھی موجود تھے