ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے آج کلر کہار میں واقع تمام امتحانی سینٹرز اور اسپیشل سکولزکا دورہ کیا

 
0
614

چکوال فروری 25 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے آج کلر کہار میں واقع تمام امتحانی سینٹرز اور اسپیشل سکولزکا دورہ کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی فنانس عاشر اقبال، سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد، ناظم جنگلات راولپنڈی ساؤتھ سرکل جناب عابدحسین گوندل، ڈی ایف او جنید ممتاز اور پرنسپلز سکولز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام امتحانی مراکز میں میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات، پینے کے پانی کی فراہمی۔کمروں میں روشنی کا انتظام،کیمروں کی تنصیب اور طلباء کی رول نمبر سلپس چیک کیں سکولوں کے حوالے سے سٹاف کی حاضری،سینٹیشن کا نظام،سیوریج،پینے کا صاف پانی،کلاس رومز کا معائنہ اور بچوں کی تعلیمی استعدادو رجحانات کا جائزہ لیااور موقع پر سکولوں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کی۔

بعد ازاں کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی، ناظم جنگلات راولپنڈی ساؤتھ سرکل عابدحسین گوندل اور ڈی ایف اوچکوال جنید ممتا ز خان کے ہمراہ بگا جنگل کلر کہار سب ڈویزن کا دورہ کیا اور ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت کام جنگل بانی کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او چکوال نے بتایا کہ اس سال ٹین بلین ٹری پر سونامی پراجیکٹ کے تحت چکوال فاریسٹ ڈویزن میں 1050 ایکڑ رقبہ پر سرکاری جنگلات میں جنگل بانی کا کام کیا جائے گا۔ بگا جنگل میں کل 100 ایکڑ رقبہ پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

دورہ کے دوران پچھلے سال اسی جنگل میں 50 ایکڑ رقبہ پر کام جنگل بانی جو کہ گرین پاکستان سکیم کے تحت کیا گیا تھا اس کو بھی چیک کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے کام جنگل بانی کو سراہا اور محکمہ جنگلات چکوال کے عملہ جانب سے بگا جنگل کی بہتر پروٹیکشن کو بھی سراہا اور ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات، کام جنگل بانی اور جنگلات میں لگے درختوں کی حفاظت کے لیے اسی طرح اپنا کردار ادا کرتا رہے تا کہ ضلع چکوال میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ماحول میں بھی بہتری لائی جا سکے۔