سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت منگل کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

 
0
293

اسلام آباد فروری 25 (ٹی این ایس): منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی انسداد تجاوزات کاروائیوں کے دوران ترنول کے علاقے میں دو عدد کھوکھے، ایک عدد ہوٹل اور دوفش پوائنٹس ہوٹل کو مسمار کر نے کے علاوہ درجنوں فروٹ کے ٹھیہ جات کو ویل ڈوزر کی مدد سے ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر E-11/1 میں 01سروس سٹیشن، پلاٹ نمبر 264ہمک پر ایک عدد کمرہ اور غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ بر آمدہ، جابہ تیلی پنڈوریاں کے علاقے میں دو عدد غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ چار دیواریاں اور 3عدد زیر تعمیر کمرے، مسلم کا لونی بری امام میں ایک عدد چار دیواری اور ایک عدد نیا تعمیر کردہ کمرہ کچی آبا دی I-9میں بھی مسمار کر دیا گیا۔ ان انسداد تجاوزات کاروائیوں کے دوران تجاوزات کنندگان کا کئی ٹرک سامان ضبط کر کے سی ڈی اے سٹور میں شفٹ کر دیا گیا۔