سینیٹر رحمان ملک کا کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب

 
0
430

اسلام آباد فروری 26 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کرونا وائرس کی موجودگی و حفاظتی اقدامات پر بریفنگ طلب وزارت داخلہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے روک تھام کیلئے لئے گئے اقدامات پر کل کمیٹی کو بریفنگ دے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کرونا وائرس کو قومی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار دیا جائے، حکومت تمام ائیرپورٹ، بندرگاہوں و دیگر داخلی مقامات پر ایمرجنسی کا نفاذ کرے، کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ایف آئی اے نے ایئرپورٹ، بندرگاہ و دیگر داخلہ مقامات پر کیا اقدامات اٹھائے ہیں، ملک بھر میں ائرپورٹ پر کرونا وائرس کے روک تھام کیخلاف کیا طبی سہولیات موجود ہیں، کرونا وائرس پھیلنے کی صورت میں حکومت نے فوری روک تھام کیلئے کیا منصوبہ بندی تیار کی ہے۔ کیا پاکستانی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے تشخیص کیلئے انتظامات و اہلیت موجود ہے۔ حکومت نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے کتنے کٹس برآمد کئے ہے۔ کیا ہر ہسپتال میں کرونا وائرس کے تشخیص و علاج کیلئے ادویات و دیگر ضروریات موجود ہیں۔ آئی بی کمیٹی کو کرونا وائرس کے متعلق بیرون سے حاصل شدہ رپورٹس پر بریفنگ کرے۔ کم قیمت پر مناسب مقدار میں ملک بھر میں  ماسک تیار کی جائے۔ کیا وزارت صحت نے کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے مشقیں کئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر کام کرنے والے عملے کیلے ماسک پہننا یونیفارم کا لازم حصہ قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔ چیف کمشنر ممکنہ کرونا وائرس پھیلنے کی صورت میں تیار شدہ پلان پر کمیٹی کو بریف کرے۔