وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے اراکین صوبائی اسمبلی، چیئرمین ضلع کونسل اور میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لئے سرکاری پاسپورٹ کے اجراء کی اجازت دے دی

 
0
557

اسلام آباد ،جنوری03(ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے اراکین صوبائی اسمبلی، چیئرمین ضلع کونسل اور میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لئے سرکاری پاسپورٹ کے اجراء کی اجازت دے دی ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ طویل عرصہ سے زیر التواء تھا اور اس بارے میں صوبائی اسمبلیاں قرار داد بھی منظور کرچکی تھیں۔