پاکستان تحریک انصاف نہ چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی ،عائشہ گلا لئی

 
0
2668

اسلام آباد : ستمبر 7 (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلا لئی نے اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نہ چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی ۔پارٹی کو بنانے میں کارکنوں کا خون پسینہ شامل ہے ،عمران خان کو پارٹی کی قیادت کا کوئی حق حاصل نہیں ۔تفصیلا ت مطابق آج الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس کی سامعت کی گئی ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چودھری بطور وکیل پیش ہوئے جبکہ عائشہ گلا لئی نے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں مقررہ مدت میں ریفرنس کی سماعت مکمل کرنی ہے کیا آپکو پارٹی کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔اس پر عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی کی جانب سے 31اگست کونوٹس موصول ہوا ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وعائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نہ چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی ۔اداروں کا احترام کرتے ہیں آج پیش ہو کر اپنا موقف پیش کر دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے معاملات کو حقائق سے ہٹ کر پیش کیا۔پارٹی کو بنانے میں کارکنوں کا خون پسینہ شامل ہے۔کسی کو حق نہیں ہے کہ ہمیں پارٹی سے نکالے۔پارٹی کا منشور عمران نیازی نے نہیں بنایا۔عمران خان کو پارٹی کی قیادت کا کوئی حق حاصل نہیں۔بد کردار شخص کسی پارٹی کی قیادت کا حق نہیں رکھتا۔عمران کے پاس آج سارے کرپٹ لوگ ہیں۔