خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی کا نوٹس جاری کر دیا

 
0
1000

پشاور  ستمبر 7 (ٹی این ایس)خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ڈی بینک آف خیبر کی برطرفی کا نوٹس جاری کر دیا،ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی کا نوٹس محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم کے ساتھ معاہدہ 7 دن بعد ختم ہو جائے گا، ایم ڈی خیبر بینک نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اوروزیر خزانہ کیخلاف اخبارات میں بے بنیاد الزامات شائع کروائے ۔دوسری طرف ایم ڈی خیبر بینک نے کہا ہے کہ نوٹس غیرقانونی ہے اس کے خلاف عدالت جاﺅں گا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور حکمران جماعت کے درمیان ایم ڈی خیبر بینک کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے تھے اور جماعت اسلامی نے حکمران جماعت سے علیحدگی کی دھمکی دے رکھی تھی امید ہے اب دونوں جماعتوں میں معاملات بہتر ہو جائیں گے۔