کشکول توڑنے والے ،آج بیرونی قرضہ لے کر ملک چلا رہے ہیں:اسد عمر

 
0
407

اسلام آباد ستمبر 7 (ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااسد عمر کا کہنا ہے کہ کشکول توڑنے والے قرضے لے کر ملک چلا رہے ہیں ،نواز شریف کی حکومت جب بھی آئی ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کا ری گری ،ملک کے اندر زرعی شعبے میں کوئی بھی اصلاحات نظر نہیں آرہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناہے کہ مشرف کے دورمیں ملک کے قرضے 2000ارب سے زائد قرض بڑھے،زرداری کے دور میں 8000ارب کا قرضہ بڑھا ،جبکہ پاکستان کے قرضوں میں 10800ارب کا مجموعی اضافہ ہو ا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتیں خطے میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ہیں،بجلی اور گیس پر تین نئے ٹیکس لگا دئیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومت سے ایل این جی معاہدے کی تفصیلات مانگ رہے ہیں ،تو جواب ملتا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود اس کا جواب دیں گے ،ان سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا۔بھارت کی برآمدات 270ارب ڈالر کے قریب ہے جبکہ ہماری برآمدات 21ارب ڈالر کے ہے نواز شریف کی حکومت سے قبل 2011میں یہ 25ارب ڈالر تھی ،ملک کی برآمدات اسی طرح گرنے کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑہ گیا ہے۔عوام کو سہولتیں دینے کی بات کی جائے تو وفاقی حکومت کے وسائل ختم ہو جاتے ہیں،ٹیکس نیٹ میں امیر لوگوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا جا رہا۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کرنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر گرتے جارہے ہیں،امریکی صدربھی یہ بات جانتا ہے کہ ہم قرضے لینے کے لیے عالمی اداروں کو پاس جا رہے ہیں۔