اسحاق ڈار کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، عمران خان

 
0
400

اسلام آباد ستمبر7(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں معیشت کا ایسا حال نہیں ہوا جو اس دور میں ہے، نیب ریفرنس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو پاکستانی معیشت کے ساتھ ظلم ہوا ہے وہ شاید دشمن بھی نہیں کرتا،پاکستان کبھی اتنا مقروض نہیں ہوا جتنا آج ہے،پہلےقوموں کومقروض کیاجاتاہےاورپھرغلام بنایاجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات تباہ ہوچکی ہیں،برصغیرکےدیگرممالک کی برآمدات بڑھتی جارہی ہیں،نوازشریف کےبیرون ملک دوروں کاروزانہ کابجٹ27لاکھ تھا،پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنےکی سب سےبڑی وجہ کرپشن ہے، ہر جگہ کمیشن مانگا جاتا ہے، اوپر کرپشن ہوتی ہے اور اس کے بعد وزراء بھی کرپشن کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے دورسےکم سرمایہ کاری اس دورحکومت میں آئی،پیپلزپارٹی دورحکومت میں گردشی قرضہ480 ارب روپےتھا، اس دورمیں اوربڑھ گیا،پاکستان کےکسانوں کااتنابراحال کبھی نہیں ہوا جتنا اس دورحکومت میں ہوا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھاکرجوٹیکس لیاجاتاہےوہ اس دورحکومت میں سب سےزیادہ بڑھایاگیاہے،ایف بی آرکےسابق چیئرمین ہر مہینہ کروڑروپےدبئی بھجواتےتھے،سی پیک سےتب فائدہ ہوگاجب ملک صحیح ہوگا،ملک پرقرضےچڑھاکرمیگاپروجیکٹس بنائےگئےہیں جس میں کرپشن کی گئی،چیئرمین نیب کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں۔