نیب غیر جانبدار ادارہ ہے احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھیں گے. چیئرمین نیب

 
0
388

اسلام آباد جون 03 (ٹی این ایس): چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے جو احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا. چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، اثربتدریج نچلے درجے کی کرپشن کوکم کرے گا، تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اورسرمایہ کاروں کو خوف ہے جب کہ بزنس کمیونٹی اورغیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں.
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے، نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں تاہم معیشت کی بہتری کے لئے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی. ایک اعلامیے میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب غیر جانب دار ادارہ ہے، جو احتساب کا عمل بلاخوف و تفریق جاری رکھے گا‘بڑے ناموں پر ہاتھ نہ ڈالے جانے کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہوا .چیئرمین نیب نے کہا کہ اب ہماری توجہ میگا کرپشن پر ہے،اس کا ا ثربتدریج نچلے درجے کی کرپشن کو بھی کم کرے گا‘ ایک تاثرہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے، بزنس کمیونٹی اور غیر سرکاری لوگ بلا خوف اپنا مثبت کام جاری رکھیں.
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی. چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پبلک آفس اور پبلک فنڈز سے تعلق نہ رکھنے والے بلاخوف کام جاری رکھیں، نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اورپبلک فنڈ میں کرپشن پرہے.
انہوں نے کہا کہ نیب معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں، معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کوشکایت نہیں ہوگی. یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آﺅں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہوں، احتساب کا عمل جاری رہےگا. چیئرمین نیب کا کہنا تھا اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا، آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتارہوں گا اور کسی خوف اوردباﺅمیں نہیں آﺅں گا.