وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی جانب سے گندم خریداری مہم کی کامیابی پر کاشتکاروں سے اظہار تشکر

 
0
442

لاہور جون 03 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ کی گندم خریداری کے ہدف کے حصول پر صوبائی وزیر خوراک،سیکرٹری خوراک اورفیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی تعریف۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جا نب سے 8لاکھ21ہزار کاشتکاروں کوشکریہ کے ایس ایم ایس کیے گئے۔ میں پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم کی پذیرائی پر کاشتکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گندم خریداری مہم 2019ء کے دوران کسانوں کو پہلی باران کی محنت کاپورا معاوضہ ملا ہے۔ 2.5لاکھ ٹن گندم کے عوض106ارب ر وپے کی فوری ادائیگی کردی گئی ہے۔ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تمام کاشتکاروں کو بلا تخصیص باردانہ کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ گندم کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرکے انہیں ان کا حق دیا گیا۔ چھوٹے کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا۔  کاشتکاروں کو گندم کی فصل کامقررکردہ معاوضہ ملا۔ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئیں۔ میں نے گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کی۔ تحریک انصا ف کی حکومت کسان دوست حکومت ہے۔ کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔ آئندہ بھی کاشتکاروں کی فلاح اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔