کراچی (ٹی این ایس ) تین جولائی کو سٹیٹ بینک عام عوام کے لیے بند رکھنے کا اعلان

 
0
86

سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تین جولائی بروز پیر کو بینک عام عوام کے لیے بند رہیں گے۔خیال رہے کہ تین جو لائی بروز پیر کو عام تعطیل کے باعث عوام کے لیے بینک چھ بند رہیں گے، کیونکہ عید الاضحی کی سرکاری چھٹیاں بدھ سے شروع ہو کر جمعہ تک ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات ہوتی ہے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک تین جولائی بروز پیر کو عوام کے لیے بند رہے گا، مرکزی بینک کے علاوہ تمام بینک بھی عام عوام کے لیے بند رہیں گے۔بیان کے مطابق اسی دوران بینکوں، ڈی ایف آئی کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں اپنے فرائض انجام دیں گے