سندھ کے سینیئر وزیر ناصر حسین شاہ وزارت سے مستعفی، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفی انہیں پیش کیا

 
0
33751

کراچی جولائی 01 (ٹی این ایس): سندھ کے سینئر وزیر ناصر حسین شاہ نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر شاہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفی انہیں پیش کیا، قواعد کے تحت وزیراعلیٰ سندھ ناصرشاہ کا استعفی منظور کریں گے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے، دوسری جانب ناصر حسین شاہ کے اچانک استعفے سے یپلزپارٹی کے کئی وزیر نا صرف بے خبر بلکہ پریشان بھی ہیں۔ واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ کے پاس ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، مذہبی امور اور محکمہ جنگلات کے قلمدان تھے۔