این اے 127 ،علی پرویز ملک نے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کی درخواست دائرکردی

 
0
579

لاہورجولائی 07(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے این اے 127 سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کی درخواست دائر کردی،علی پرویزملک کے وکلانے درخواست ریٹرننگ افسرکوجمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 سال قید بامشقت ، ایک ارب انتیس کروڑ روپے جرمانہ،ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سالہ قید بامشقت ،32 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ ان کے داماد کیپٹن صفدر ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی، عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دس دس کیلئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کردیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے ریٹرننگ افسر کو مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کی درخواست دائر کردی ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ مریم نوازکاٹکٹ واپس لےکراپنے نام کاجمع کراناچاہتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ این اے127سے (ن)لیگ کاٹکٹ واپس کرنے کاحکم دے۔