کیپٹن صفدر ملک سے فرار ہو سکتے ہیں،ای سی ایل میں نام ڈالا جائے،نیب کا وزارت داخلہ کو خط

 
0
304

لاہور جولائی 07(ٹی این ایس): احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز،نوازشریف،صفدرکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،نیب کا کہناہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکسی بھی وقت ملک سے فرارہوسکتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کانام جلد ای سی ایل میں ڈالاجائے۔