سعد رفیق کی وزیر اعظم کے ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید

 
0
385

لاہور ستمبر 10(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے۔ آمدن بڑھانے کے بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں۔