کراچی جولائی 07(ٹی این ایس)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ سیاستدانوں کو عدالتوں سے سزائیں افسوسناک ہے،جوکچھ ہواوہ ن لیگ کی کوتاہیوں کانتیجہ ہے،نوازشریف کووطن واپس آکرگرفتاری دینی چاہئے.ایم کیو ایم کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون سے متعلق پیپلزپارٹی اورن لیگ نے کچھ نہ کیا، سیاست میں آنے یہ مطلب نہیں کہ پکڑہی نہ ہو۔فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے ووٹرزکوحق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،کارکنوں کی گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ بتایاجائے یہ چھاپے اورگرفتاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟، کارکنوں میں ڈراورخوف کی فضاپیداکردی گئی جس پرتشویش ہے،متحدہ کے رہنما نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوآدھے سے بھی کم گناگیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سب کے ساتھ یکساں عدل و انصاف ہو،کراچی میں صرف پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے بینرز لگے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے بینرز ہٹا دیئے گئے ،ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ جماعتیں منظور نظر ہیں۔