لاہور(ٹی این ایس) جی ا و آر میں سابق نیول وار کالج کی جگہ کمشنر لاہورڈویژن کانیا آفس بن گیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے افتتاح کردیا

 
0
35

کمشنر لاہورڈویژن آفس کیلئے اپر مال،جی او آر ون،بروم ہیڈ عمارت کی بحالی اورتزئین و آرائش کا پہلا مرحلہ مکمل
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر لاہور ڈویژن سمیت نئے کمشنر آفس میں دیگر افسران کے دفاتر دیکھے
نئے کمشنر آفس کولاہور کی بہترین اورمرکزی جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔محسن نقوی
عوام کو نئے کمشنر آفس آنے جانے میں سہولت ہوگی۔محسن نقوی
انتظامی افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے دروازے کھلے رکھیں۔محسن نقوی
آفس میں مانیٹرنگ اور جدید ترین کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔بریفنگ
کمشنر آفس لاہور ڈویژن کا دفتر ایک لمبے عرصہ سے ایک کرائے کی عمارت میں تھا، جہاں پارکنگ، دفاتر کی کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا۔ بریفنگ
ایل ڈی اے کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔بریفنگ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے نئے کمشنر آفس کی تزئین و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی
انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سی سی پی او،سیکرٹری صحت،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے