راولپنڈی(ٹی این ایس) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہونے والے افسران کے اعزاز میں ریجنل دفتر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا

 
0
43

راولپنڈی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہونے والے افسران کے اعزاز میں ریجنل دفتر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا، ریٹائرڈ ہونے والے افسران ڈی ایس پی آر آئی بی خالد ملک، سب انسپکٹر غلام محمدکی الوداعی تقریب میں ایس ایس پی آرآئی بی، ایس ایس پی لیگل، اے ڈی آئی جی سمیت ریجنل آفس کے برانچ انچارجز و دیگر سٹاف نے شرکت کی،شرکاء نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، آر پی او راولپنڈی نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو اداراہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے آپ کا ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعلق کبھی بھی ختم نہیں ہو گاآپ ہمیشہ اس فیملی کا حصہ رہیں گے،آر پی او سید خرم علی